چیف جسٹس کا نوٹس: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں میں تھرتھلی، بعض کا بیرون ملک فرار پر غور
لاہور (نامہ نگار) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نوٹس کے بعد اس مقدمے میں ملوث پولیس افسران میں تھرتھلی مچ گئی ہے۔ پولیس افسران نے خلاصی کے لئے باہم مشورے، اپنے وکلاء سے مشاورت کے علاوہ بعض نے بیرون ملک فرار ہونے سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔