بھارت، امریکہ دونوں دہشت گرد اور امن کے دشمن ہیں: سمیع الحق
لاہور (آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ بھارت اور امر یکہ دونوں دہشت گرد اور امن کے دشمن ہیں‘ امر یکہ افغانستان میں اپنی موت مر رہا ہے بھارت کو بھی کشمیریوں پر دہشت گردی مہنگی پڑ یگی‘ برائے نام انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بھارت کی وحشت نظر نہیں آرہی ہے۔ مولانا عاصم مخدوم اور دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہاکہ امریکہ اور بھارت دونوں پاکستان کے دشمن ہیں ہمیں ان سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ نے افغانستان میں مدرسے پر بدترین دہشت گردی کی ہے مگر انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اسلامی کانفرنس اوآئی سی سب خاموش ہیں اس ظالمانہ اقدام کا منصفانہ احتساب کرنا ہوگا۔ اس بات کا یقین ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے مظالم سے آزاد ہوگا۔