ساہیوال: 10 سالہ بچی ونی، رخصتی بھی کردی گئی، مقامی پولیس خاموش تماشائی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) دس سالہ بچی ونی کردی گئی، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ نواحی چک 84 فائیو ایل میں ایک تیس سالہ نوجوان شفقت عباس کی شادی 10 سالہ بچی سے کردی گئی۔ بارات رخصتی کے بعد بچی کو لے کر چلے گئی۔ مقامی پولیس کو اطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ونی کی رسم تھی۔