حکومت، تحریک لبیک یارسول کے درمیان ڈیڈ لاک، دھرنا ساتویں روز بھی جاری
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک لبیک کا داتا دربار کے باہر دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ تحریک کی جانب سے معاہدہ فیض آباد پر عملدرآمد کیلئے 12 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ 12 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جائے گا۔ داتا دربار کے باہر دھرنے سے لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کررکھا ہے۔