متحدہ کی مزید 3 پتنگیں کٹ گئیں، ایک ایم این اے اور 2 ایم پی ایز پی ایس پی میں شامل
کراچی (آن لائن) پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک ساتھ تین مزید پتنگیں کاٹ دیں، ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دوارکان نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم، رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد کامران نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ کراچی میں پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج پھر پی ایس پی میں 2 ایم پی ایز اور ایم ایم این اے ایم کیو ایم سے پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ان کہ شمولیت سے مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن میں شہری اور دیہی علاقوں سے ہم سوئیپ کریں گے، 2018 کا سی ایم ہمارا ہو گا یا ہماری حمایت سے آئے گا۔ کراچی کو دنیا کا سب سے خوبصورت شہر بنائیں گے۔ مہاجروں کے راستے میں کانٹے بچھانا نہیں چاہتے، ہم سب قومیت کی نمائندہ جماعت ہیں۔