جاپان: 20 سال تک بیٹے کو لکڑی کے پنجرے میں قید رکھنے والا باپ گرفتا ر
ٹوکیو (بی بی سی ڈاٹ کام) جاپان میں پولیس نے ایک 73 سالہ شخص کو اپنے بیٹے کو 20 سال تک لکڑی کے پنجرے میں قید رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یوشیٹین یاماساکی نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس لئے قید میں رکھا کیونکہ وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا اور کبھی کبھی پرتشدد ہو جاتا تھا۔ لکڑی کا پنجرہ ایک میٹر اونچا اور تقریباً دو میٹر چوڑا تھا اور اسے یاماساکی نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھونپڑے کے اندر لکڑی کے پنجرے میں قید رکھا ہوا تھا۔ بازیاب ہونیوالا اب حکام کی تحویل میں ہے اور اس کی دیکھ بھال اب سماجی بہبود کا ادارہ کر رہا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار کو یاماساکی کے گھر کے دورے کے دوران اس پنجرے کے بارے میں معلوم ہوا جس نے حکام کو مطلع کیا کہ ایک بیالس شالہ شخص وہاں قید ہے۔ یاماساکی نے خود پر لگے الزامات کو تسلیم کر لیا ہے اور حکام کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو روزانہ کھانا دیتا تھا اور ہر دوسرے دن نہلاتا تھا۔