تبدیلی نعروں نہیں عوام کی خدمت سے آتی ہے: رانا اشرف
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1 رانا محمد اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نہ ہٹایا جاتا تو آج ملک کی معیشت مضبوط ہو چکی ہوتی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں عوام کی خدمت سے آتی ہے۔ عمران خان نے منفی سیاست کو فرو غ دیا۔