ہنگو: سنگدل ماں کی فائرنگ، 2 کمسن بیٹیاں قتل، تیسری زخمی
ہنگو (آن لائن) ہنگو کے علاقہ کربوغہ میں قتل کا دلخراش واقعہ، ماں نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ایک بچی زخمی ہوگئی، سنگدل ماں گرفتار، تفتیش کا دائرہ وسیع، مزید انکشافات کی توقع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہنگو سے تقریباً 40 کلومیٹر دور علاقہ کربوغہ میں ماں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی تین کمسن بچیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اڑھائی سال کی لائبہ اور ڈیڑھ سال کی حمدان موقع پر جاں بحق جبکہ چار سال کی سلمیٰ زخمی ہوگئی۔ ہنگو پولیس کے مطابق ملزمہ شمع بی بی زوجہ شوکت محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ خاوند بیرون ملک ہے، میں نے تنگ آکر مجبوراً ایسا کیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری، حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔