آر پی او کا دورہ خانیوال پبلک سکول و کالج‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
خانیوال (نمائندہ خصوصی) آرپی او ملتان محمد ادریس احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل کے ہمراہ خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کا اچانک معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کیے ۔ا نہوں نے سکول کے گردوپیش سکیورٹی مورچوں ‘چیکنگ کے عمل کا جائز ہ لینے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم ‘واک تھرو گیٹ اور سکول انتظامیہ کی طرف سے طالبعلموں کی حفاظت کیلئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔آرپی او ملتان محمد ادریس احمد نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل شاندار اور محفوظ ہے کیونکہ اس کا شمار بہترین صلاحیتوں کے باعث ترقی یافتہ قوموں میں ہوتا ہے۔انہو ںنے کہاکہ مجھے خوشی ہوئی کہ خانیوال میں ایک سٹینڈرڈ کی تعلیمی درسگاہ ہے او ریہاں سکیورٹی کے اچھے انتطامات ہیں ۔اس موقع پر پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اعظم خان ‘وائس پرنسپل عمران شعیب او رایڈمن آفیسر محمد اقبال بھی ہمراہ تھے ۔