برطانوی نوجوانوں میں خوش رہنے کا احساس کم ترین سطح پر ہے: سروے رپورٹ
لندن (صباح نیوز)برطانوی نوجوانوں میں خوش رہنے کا احساس گزشتہ دس برسوں کی کم ترین سطح پر آگیا ،25فیصد مایوسی اور ناامیدی کا شکار، 50فیصد نوجوان ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں ۔ملک میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں بسنے والے ایسے نوجوان جن کی عمریں 16سے 25برس کے درمیان ہیں ،ان میں خوش رہنے کا رجحان گزشتہ دس برس کی کم ترین سطح پر ہے ، ہر پانچ میں سے تین نوجوان ایسے ہیں جو خوش نہیں ہیں۔