میونسپل کمیٹی تلمبہ میں کمپیوٹرائزڈ فارمز نایاب ‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
تلمبہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی تلمبہ میں گزشتہ تیم ماہ سے پیدائش سرٹیفکیٹ طلاق نامہ نکاح نامہ اور اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کے لئے نادرا فارم دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کمپیوٹرائرڈ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کئے جا رہے ہیں پرانے طرز کے مینوئل سرٹیفکیٹ جاری کر کے عوام کو ٹرخا دیا جاتا ہے اہالیان علاقہ محمد رمضان غلام یٰسین احمد علی محمد اسحاق سرفراز حسین محمد احمد ظفر علی محمد شاہد محمد وسیم محمد فیصل محمد اشرف محمد سلیم احمد بخش امام بخش محمدعمر عمران و کئی دیگر نے اسے چیئرمین میونسپل کمیٹی اور دیگر عملہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور میونسپل کمیٹی میں کمپیوٹرائزڈ فارم فی الفور فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔