بابو انجم حفیظ قریشی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی و سماجی اجتماع میں تبدیل
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) معروف سماجی و مذہبی شخصیت‘ رفیق حجاج کمیٹی کے بانی بابائے لبیک بابو محمد شفقت قریشی سہام کی پوتی اور سماجی رہنما حاجی بابو انجم حفیظ قریشی کی صاحبزادی ملتزم فاطمہ انجم کی شادی چودھری بلال شوکت کے ساتھ بخیرو خوبی انجام پائی۔ اس موقع پر مدینۃ الحجاج (حاجی کیمپ) کی فضاء بابو عمران قریشی کی دعا کے موقع پر لبیک اللھم لبیک کے ورد سے گونج تھی۔ یہ تقریب ایک بڑی عوامی‘ سیاسی اور سماجی اجتماع میں تبدیل ہو گئی جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور قومی اسمبلی کے رکن غلام سرور خان‘ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف‘ سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ‘ سردار سلیم حیدر، محمد ناصر راجہ‘ حامد نواز راجہ‘ سابق ایم این اے شکیل اعوان‘ چکلالہ کینٹ کے وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز‘ مولانا فضل الرحمنٰ خلیل‘ راجہ جہانداد‘ حافظ حسین احمد ملک‘ چودھری خرم صدیق‘ راجہ الطاف حسین‘ راجہ الطاف قادر‘ ملک امریز حیدر‘ حاجی امجد چودھری‘ پیر ثناء اﷲ الحسینی‘ حاجی نواز رضا‘ عزیز علوی‘ رفیق مغل‘ طارق سمیر‘ عدیل افضل خان‘ شہزادہ خان‘ چودھری محمد یوسف سمیت صحافیوں‘ معززین علاقہ اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی کیمپ کے باہر سیکورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔