ایم ایس اوعشرہ کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ ؓ منا ئے گی، وقار ظفر
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائز یشن پنجاب کے ناظم اطلاعات وقار ظفر اور ناظم اطلاعات ایم ایس اوراولپنڈی ذاکراللہ صافی نے کہا کہ ایم ایس اوعشرہ کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ ؓ منا رہی ہے۔ ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ حضرت معاویہ ؓ ان جلیل القدر صحابہ میں سے ہیں جنہو ں نے آنحضرت ﷺ کے لیے کتابت وحی کے فرائض انجام دئیے،حضرت علیؓ کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے ان درخشاں زمانوں میں سے ہے جن میں اندرونی طور پر امن و اطمنان کا دور دورہ تھا۔