چکری سروس ایریا میں خوشاب کی حوالات سے فرار ہونے والے تین مبینہ اشتہاری ہلاک
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چکری سروس ایریا میں موٹر وے پولیس کی مدد سے خوشاب کی حوالات سے فرار ہونے والے تین مبینہ اشتہاری ہلاک کردئے گئے ملزمان عمران شاہ ، نصراللہ اور مسعود خان کے نام سے شناخت کی گئی ہے گاڑی میں لگے ٹریکنگ سسٹم سے ان کے اس ایریا میں موجودگی کا پولیس نے پتہ چلایا تھا موٹر وے پولیس کے مطابق اس وقوعہ سے پہلے چکری سروس روڈ عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی جو جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے خوشاب پولیس نے موٹر وے پولیس کے تعاون پر اس کی ستائش کی ۔