آئینی حلقہ بندیوں کے بارے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہو گا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئینی حلقہ بندیوں کے بارے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔ حلقہ بندیوں کے بارے میں 9رکنی ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور اتفاق رائے سے رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے اسے ہائوس کو بھیج دیا جائے گا۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں ہوگا۔ حلقہ بندیوں کے بارے میں تجاویز اور اعتراضات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ قومی اسمبلی متفقہ طور پر یہ سفارشات الیکشن کمشن کو ارسال کرے دے گی ۔