اسلام آباد،سپرنگ فیسٹیول کی رونقوں کو دوبالا کرنے کیلئے میراتھن ریس
اسلام آباد(وقائع نگار)چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبردورانی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام دو روزہ سپرنگ فیسٹیول کی تقریب جاری سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تھے ۔جنھوں نے لیک ویو پارک میں دو روزہ سپرنگ فیسٹیول کے حوالے سے تقریب کاافتتاح کیا،اور فیسٹیول کے حوالے سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا، جبکہ دوسرے روز سپرنگ فیسٹیول کی رونقوں کو دوبالا کرنے کیلئے میراتھن ریس کا آغاز کیا گیا ۔جس کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی ،اے ڈی سی جی آر کامران چیمہ، سرکل رجسٹرار محمد مظہر علی خان ،سیکرٹری سپورٹس اصغر خان نیازی نے کیاتقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکیپٹن (ر) مشتاق احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرناہماری اولین ترجحات ہیں اسلام آباد میں اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہئے ڈائریکٹر سپورٹس و رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائیٹزمحمد علی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں پہلی دفعہ اس طرح کا فیسٹول منعقد ہوا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔اورسپرنگ فیسٹیول کے حوالے سے ہونے والی تقریب کو سراہاان تقریبات سے اسلام آباد کے شہریوں کو ہر طرح کی تفریح مہیا کی جارہی ہیں ۔سپرنگ فیسٹیول کے حوالے سے فیملیزکے لئے ایف نائن پارک میں بھی فوڈ فیسٹیول بھی جاری ہیں اس کے علاوہ ایف نائن پارک میں اتشبازی بھی ہو گی اور کنونشن سینٹر میں صوفی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیاسپرنگ فیسٹیول کے حوالے سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد ،ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی ،کامران چیمہ ،ڈائریکٹر ایجوکیشن طارق مسعود ،اصغر خان نیازی،رمضان قصوری،غلام مرتضی چانڈیوں،اسٹنٹ کمشنر رولرڈاکٹر وقار علی نے انعامات تقسیم کئے سپرنگ فیسٹیول تقریبات کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سرکل رجسٹرار مظہر علی خان نے نمایاں کردار ادا کیا۔سپرنگ فیسٹیول میں اظہرخان بلوچ،ایس ایم رضا شاہ ،عاشق حسین سہوکے علاوہ فیملیز کی بڑی تعداد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔