مسلم لاء کالج کی جانب سے انٹر نیشنل ٹیکس ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) مسلم لاء کالج کی جانب سے انٹر نیشنل ٹیکس ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء وطالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصدسٹوڈنٹس کو ٹیکس کی قانونی پیچیدگیوں بارے آگائیفرام کرنا تھا۔ تقریب میں شریک میڈیم سادیہ ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان میں اس وقت ٹیکس کے حوالے سے بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے آج ٹیکس کا نظام بہتر طریقے سے چل رہا ہے پوری دنیا میں اس وقت مختلف جدیدٹیکس وصولی کے طریقوں کو لایا جارہا ہے تاکہ اس نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔ سیمینار میں سپریم کورٹ کے سینئروکیل حافظ اویس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور سوالات کے جواب بھی دیے۔