کاشف چو ہدری کی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان تا جر اتحاد کے صدر محمد کا شف چو ہدری نے آل پاکستان رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سردار طاہر اور فنانس سیکرٹری عمران بخاری سمیت دیگر عہدے داران سے ملاقات کی اور انھیں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے حالیہ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباددی۔ اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کاشف چو ہدری نے کہا حکو مت رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کر ے کیو نکہ اس کاروبار سے 43سے زائد صنعتو ں اور لاکھوں لوگوں کا روز گا ر وابستہ ہے جبکہ ملکی معیشت میں رائیل اسٹیٹ کا سیکٹرانتہائی اہمیت کا حا مل ہے۔ انھوں نے کہا حکو مت کی جانب سے گزشتہ سال رئیل اسٹیٹ پر لگا ئے جا نے والے ٹیکس اور خو ف و ہراس کے نتیجے میں یہ کاروبار بری طر ح متا ثر ہو ا، کا شف چو ہدری نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ آنے والے بجٹ میںرئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کی شر ح کو کم کیا جا ئے اور رجسٹرڈ ڈیلرز کے بغیر پراپرٹی کی خر ید و فروخت پر پابندی لگائی جا ئے ، انھوں نے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کو یقین دلایا کے اسلام آباد کی تا جر برادری ان کے عزت نفس کی بحالی کے لیے ان کے شانہ بشانہ چلے گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر طر ح کی جدو جہد کر ے گی ۔