موسم کی تبدیلی، ملیریا کے مرض میں اضافہ، شاہدرہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریض خوار ہونے لگے
فیروزوالہ(نامہ نگار) موسم کی تبدیلی کے باعث مختلف امراض پھوٹ پڑیں ۔ نجی ہسپتالوں اور کلینکوں میں ملیریا کے مریضوں کی بھر مار ، سرکاری ہسپتال شاہدرہ میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث شہری خوار ہو کر رہ گئے۔ علاوہ ازیں شاہدرہ ٹائون کے علاقے قاضی پارک، مجید پارک ، اسلم پارک ، دھیڑ ، سعید پارک اور بیگم کوٹ ، جیاموسیٰ ، لاجپت روڈ کے علاقہ میں سپرے نہ ہونے کے باعث مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فوری طور پر سپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔