پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے: رانا ارشد
لاہور (خصوصی رپورٹر) وز یر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ر ہ گئی ہے۔ ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2018ء کا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔عوامی خدمت کے مشن کو عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت میںپاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔