تبدیلی اور انقلاب کے جھوٹے دعووں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا: پیر اشرف رسول
فیروز والہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ تبدیلی اور انقلاب کے جھوٹے دعووں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ترقی اور تبدیلی عوام کے سامنے ہے عوام انتخابات میں مقابلہ سچ اور جھوٹ کے درمیان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز کالونی فیروز والہ میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروز والہ صدر حاجی ظفر احمد مظفر ، طارق محمودکھوکھر، میاں مشتاق احمد، طارق محمود ڈار اور سید معمر حسنی رسول ، مقصود احمد بٹ اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔