عمران کا انداز سیاست غیرشریفانہ ہے، انتخابات میں نتیجہ دیکھیں گے: اکرام اللہ خان کاکڑ و دیگر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، شیخ عمران مانی، میاں محمد اشرف، تابندہ کاکڑ، قاضی ساجد محمد عمر، محمد علی ٹیپو اور شیخ عادل رضا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اقتدار حاصل کرنے کا صرف خواب دیکھ سکتے ہیں کیونکہ جو انداز سیاست انہوں نے متعارف کروایا ہے وہ کسی بھی صورت شریفانہ نہیں ہے۔ اور عوام اچھے اور برے کی تمیز کرنا خوب جانتے ہیں۔