پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ، عمرا ن خان کی کامیاب ممبر سازی مہم سے پنجاب اور سند ھ کے کرپٹ حکمرانوں کی نیند یں حرام ہو چکی ہیں ،پنجاب کے بعد سند ھ کی عوام کی جانب سے عمرا ن خان کا شان دار استقبال کرنا خوش آئند ہے۔، عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔