انٹر ریجن انڈر13 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ پہلے میچ میں لاہور نے ملتان ریجن کو 3 رنز سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر 13ٹی ٹونیٹی کر کٹ چمپئین شپ کے پہلے میچ میں لاہور نے ملتان ریجن کیخلاف تین رنز سے کامیابی حاصل کرلی،زواری کر کٹ اکیڈمی گرائونڈ میں لاہور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 109رنز بنائے ،جس میں نعمان اکرم نے 32،اسد اللہ نے 25رنز بنائے ،ملتان کے عرفا ت احمد نے 3سمیر خان اور ناظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔