حبس بے جا میں قید2 مزدور بازیاب
دادو(نامہ نگار)فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج دادو گل محمدبروہی نے اے سیکشن تھانہ پر چھاپہ مارکر حبس بے جا میں رکھے دو مزدوروںاعجاز ملاح اور راشد کھوسو کو بازیاب کروالیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں مزدوروں کو بغیر کسی مقدمہ کے حبس بے جا میں رکھا تھا۔ دوسری جانب سیشن جج دادو نے تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او علی اکبرچنہ کو ریکارڈ سمیت عدالت طلب کرلیا ہے۔