غیر معیاری کولڈ ڈرنک پینے سے 4خواتین بیہوش
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) محلہ علی گوہر آباد میں ایک گھر سے 3 بچیوں سمیت 4 خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد ہوش میں آنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ رات محلہ کی دکان سے کولڈ ڈرنک منگوا کر پی جس کے بعد صبح اٹھتے ہی سب کو الٹیاں آنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے حالت غیر ہونا شروع ہوگئی اسپتال میں لائی گئی 3 بچیوں حیا نور، وفا بتول، سمرین کے علاوہ 4 خواتین فاطمہ، ماہ نور، امبرین و دیگر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔