وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت ہڈیوں ‘ناخنوں کی کمزوری اورخشک جلد سے بچاتاہے،جرمن ماہرین صحت
قصور(اے پی پی )جرمن ماہرین صحت نے کہاہے کہ وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے‘ اعصابی تنائو ‘ہڈیوں ‘ناخنوں کی کمزوری‘الرجی اورخشک جلد سے بچائو میں اہم کردار ادا کرتاہے‘سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصورکی جاتی ہے ،وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچاجاسکتاہے،وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کر استعمال کرناچاہئیے جس طرح ہرچیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اسی طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔