سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کیلئے قبائلی علاقوں میں خصوصی مہم شروع
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کے لئے قبائلی علاقوں میں خصوصی مہم شروع کی ہے۔ فاٹا کے محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتایا مہم کے دوران دو لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاحکومت نے فاٹا میں سکولوں میں فرنیچر اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی پر تیرہ کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔