شہر یو ں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اسلا م آ باد پولیس کی فیض آ باد کے مقام پر مشق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفا قی دارالحکو مت میں امن و امان کی صورتحا ل کو یقینی بنا نے اور شہر یو ں کی جان و مال کو محفو ظ رکھنے کیلئے اسلا م آ باد پولیس نے فیض آ باد کے مقام پر ایک فرضی مشق کی جس میں اینٹی رائٹ یونٹ سمیت تما م ونگز کے افسران و جو انو ں نے حصہ لیا ، مشق کے دوران پولیس کی کا رکر دگی کا جائز لیا گیا ، اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کا رسپانس اور صلاحیت چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کر نا ہے اتو ار کو اسلام آباد پولیس اینٹی رائٹ یونٹ کی فرضی مشق فیض آباد کے مقام پر کی گئی،مشق میں ایک ہجو م کو فیض آباد پر روکا گیا،مشق میں ایک حقیقی سین بنایا گیا جس میں ہجو م کو روکنے کے لئے آنسو گیس،واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا، اس مشق کے دوران اسلام آ باد اینٹی رائٹ یونٹ کی دس پلا ٹو نو ں نے حصہ لیا ، اس کے علا وہ اسلام آ باد ، سیکور ٹی ، سی آئی ڈی ، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ، سپیشل بر انچ ، لا جسٹک پولیس بھی شامل رہی ، مشق کے دوران مظا ہر ین کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دیں گئیں تھیں ، فرضی مشق کے لئے اچانک ایک فرضی کال دی گئی کہ ایک جلوس اسلام آباد کی طرف بڑھ رہاہے جس کو فیض آباد کے مقام پر روکا جائے جس پر پولیس کے اینٹی رائٹ دستے نے فوری رسپانس کرتے ہوئے فیض آباد اپنی پوزیشن لی، اسی اثناء میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری ، ڈی آئی جی سیکور ٹی وقار احمد چوہا ن ، ایس ایس پی نجیب الر حمن بگو ی ، ایس ایس پی ٹر یفک ملک مطلو ب احمد ، اے آئی جیز، ایس ایس پی سی ٹی ایف محمد امین بخاری ، ایس پیز سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے،مشق کے دوران مجمع کی طرف سے پتھراو بھی کیا گیا، ہجو م کو روکنے کے لئے آنسو گیس،واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا، اس مشق کے دوران اسلام آ باد پولیس کی ٹیمو ں نے مظا ہر ین کی عملی طو ر پر گرفتار ی عمل میں لا ئی،مشق کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی پہلے ہی اطلاع دے گئی تھی، اس مو قع پر آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کا ریسپا نس چیک کرنا اور ان کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کر نا ہے۔