یورپ کو گیس کی سپلائی ، نیتن یاہو کے قبرص اور یونا ن سے مذاکرات
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے یو رپ کو گیس کی سپلائی لائن بچھانے کیلئے قبرص اور یونان سے مذاکرات شروع کئے ہیں،توقع ہے کہ آئندہ ماہ اسرائیل یونان اور قبرص سربراہ ملاقات میں منصوبے کو عمل شکل دینے پر غور کرینگے ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے قبرص اور یونان کی قیادت سے بات چیت بھی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے یونانی ہم منصب الیکسس سیبراس اور قبرص کے صدر نیکوس اناسٹاسیاڈس سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں سے بات چیت میں وزیراعظم نیتن یاھو نے ان پر زور دیا کہ وہ تل ابیب سے قبرص اور وہاں سے یونان کے راستے یورپ تک گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے طے پائے معاہدے پر عمل درآمد میں تیزی لائیں، تینوں رہنمائوں نے یورپ تک گیس پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پرعمل درآمد کے لیے سربراہ کانفرنس سے بھی اتفاق کیا۔