عمران خان چوہڑ چوک میں اپنے استقبال کیلئے لوگ موجود نہ ہونے پر مایوس چلے گئے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چوہڑ چوک میں اپنے استقبال کیلئے لوگ موجود نہ ہونے پر مایوس چلے گئے وہ کافی دیر تک گاڑی سے نیچے نہ اترے اور یہ کہتے رہے کہ بندے کیوں جمع نہیں ہوئے اپنے بیان میں ملک ابرار احمد نے کہا کہ چوہڑ چوک میں سڑک کے کنارے پی ٹی آئی کے نہیں ن لیگ کے کارکن تھے جو تماشہ دیکھنے گئے تھے ایک بھی وہاں نئی ممبر سازی نہیں ہوئی عمران خان چوہڑ چوک کے جلسے میں راولپنڈی کے شہریوں سے خطاب کی بجائے کے پی کے کو سامنے رکھ کر تقریرکرنے میں مگن رہے شائد وہ بھول ہی گئے تھے کہ وہ کہاں جلسہ کر رہے ہیں ملک ابرار احمد نے کہا کہ میں راولپنڈی کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے عمران خان کے شو سے خود کو الگ رکھا اور میاں نواز شریف سے اپنی سیاسی وابستگی کا بھرپور اظہار کیا ۔