ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی56765 ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کے چاان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ مارچ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر56 ہزار07سو65 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کیئے اس ضمن میں02کروڑ27لاکھ 54ہزار50سو روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر 04سو 94گاڑیاں اور 09سو64 موٹر سائیکلیںضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیںاس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف موثر قانونی کاروائی عمل میں لائی گاڑیوں کے شیشوں پر کالے پیپر ز کا استعمال کرنے پر 1147 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے شیشوں پر لگے کالے پیپرز موقعہ پر اتار لیئے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر3798بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر1751 , غلط پارکنگ پر1009 جبکہ لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے752 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اسی طرح پبلک سروس گاڑیوں کی روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 1640 کم عمر ڈرائیورز 1401 دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر1663 بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر 3108ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر1223 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر2302 ,لین لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر688،ون وے کی خلاف ورزی اور سڑک کی غلط سمت میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر2142اور دیگرٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوچالان ٹکٹ جاری کئے انہوں نے بتایاکہ راولپنڈ ی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پرموثر انداز سے قابو پانے اور سیکیورٹی خدشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ سپیشل مہمات بھی چلائی اس کے علاوہ شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق راولپنڈی شہر اور تحصیلوںمیںبڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی جاری رکھی انہوںنے کہا کہ قوانین سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کا عمل بھی جاری ہے۔