انڈر23 گیمز ، پشاور ریجن میں مردوں کے مقابلے اختتام پذیر
پشاور(این این آئی)پشاور ڈویژن کے انڈر23گیمز کے سلسلے میں مردوں کے مابین منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ،جس میںپشاور کے کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ نوشہرہ کے کھلاڑی دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے، پشاور نے اتھلیٹکس،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،کبڈی ،باسکٹ بال ،کراٹے اور جمناسٹک،کشتی،ٹینس،سکواش کے مقابلوں میں نمایاں برتری حاصل کرلی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان مروت ،ڈائریکٹر سپورٹس اپریشنزسیدثقلین شاہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدبلوچ،ڈی ایس اوبنوںآمیر زاہدشاہ،سلیمان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹریوتھ آفیئرذاکر خان اور صوبائی کھیلو ں کی ایسوسی ایشنزکے عہدیداربھی موجود تھے ۔محکمہ کھیل خیبر پختونخواکے زیر اہتمام پشاور میں کھیلے جانیوالے انڈر23گیمز کے سلسلے میں پشاور ڈویژن کے مقابلوں میں میزبان پشاور سمیت نوشہرہ اور چارسدہ کی ٹیموں نے حصہ لیا،گیمز کے دوسرے اور آخر ی روز کھیلے گئے اتھلیٹکس کے میں پشاور نے 52پوائنٹس کیساتھ پہلی،نوشہرہ نے 2پوائنٹس کیساتھ دوسری اور چارسدہ نے 18پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 800میٹر کے دوڑ میں پشاور کے عدنان نے گولڈاورمحمد آصف نے سلور میڈل اپنے نام کیاجبکہ چارسدہ کے راشد نے براﺅنزمیڈل جیتا،400میٹر کے ریس میں پشاور کے بلال پہلے عدنان دوسرے اور چارسدہ کے عمرا ن تیسرے نمبر پر رہے۔