پاکستانی پیراک بسمہ خان‘ شوٹنگ میں غفران‘ عادل‘ مہوش اور عثمان کا سفر تمام
گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا(سپورٹس رپورٹر) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کے شوٹنگ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی غفران عادل، مہوش فرحان اور عثمان چاند کوالیفیکشن راونڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔ گذشتہ روز ہونے والے شوٹنگ کے 10 میٹر ائر رائفل مقابلے میں پاکستان کے غفران عادل نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 18 شوٹرز نے حصہ لیا جس میں غفران عادل دسویں نمبر پر آئے۔ 10 میٹر ائر پسٹل مقابلے میں پاکستان کی خاتون کھلاڑی نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں 25 خواتین کھلاڑی ایکشن میں آئیں پاکستان کے مہوش چھٹے نمبر پر رہیں۔ شوٹنگ کے سکیٹ مقابلے میں عثمان چاند نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ سکیٹ کوالیفیکشن مقابلے میں عثمان چاند پانچویں نمبر پر رہے اس مقابلے میں 15 شوٹرز نے حصہ لیا تھا۔21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی بسمہ خان سوئمنگ کے ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ بسمہ خان نے 100 میٹر فری سٹائل کی ہیٹ ٹو میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں بسمہ انہوں نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ فری سٹائل ہیٹ ٹو میں آٹھ سوئمرز نے حصہ لیا تھا جس میں بسمہ خان نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 02.66 سیکنڈ میں طے کیا۔ شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے عثمان چاند نے پہلے روز سکیٹ میں اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ غفران عادل، مہوش فرحان کوالیفیکشن راونڈ سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ گذشتہ روز ہونے والے شوٹنگ کے 10 میٹر ائر رائفل مقابلے میں پاکستان کے غفران عادل نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 18 شوٹرز نے حصہ لیا جس میں غفران عادل دسویں نمبر پر آئے۔ 10 میٹر ائر پسٹل مقابلے میں پاکستان کی خاتون کھلاڑی نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں 25 خواتین کھلاڑی ایکشن میں آئیں پاکستان کے مہوش چھٹے نمبر پر رہیں۔ شوٹنگ کے سکیٹ مقابلے میں عثمان چاند نے 49 پوائنٹس حاصل کر کے کوالیکیشن راونڈ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر 9 اپریل کو دوبارہ ایکشمیں دکھائی دینگے۔