غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے سے کھیلوں کی رونقیں بحال ہوگئیں ، صباء جدون
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ( ویمن ونگ) کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے سے کھیلوں کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں، غیر ملکی کھلاڑی کو پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بہت بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔