اتوار بازار: سبزیوں‘ پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘ خریدار انتظامیہ کی نااہلی سے نالاں
لاہور (خبر نگار) اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، ٹماٹر 12 روپے کلو مہنگا، پیاز اور مٹر کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ خریداروں نے انتظامیہ کی نااہلی کا بھی رونا رو دیا۔ سہولیات کا فقدان باخوبی نظر آ یا گرمی سے بچائو اور بیٹھنے کا انتظام دور دور تک دکھائی نہیں دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ لیموں کی قیمت میں ہوا جو بازاروں میں بہت تھوڑی مقدار میں دستیاب تھا۔ گاجریں بھی کم سٹالز پر نظر آئیں۔ سبزیوں میں لیموں دیسی50 روپے اضافہ سے 190 روپے کلو اور چائنہ لیموں 30 روپے اضافہ سے 110روپے کلو ہو گیا۔ دیگر سبزیوں میں شلجم3 روپے اضافہ سے 15، مٹر13 روپے اضافہ سے 45، ادرک چائنہ 11 روپے اضافہ سے 146، ٹماٹر 4 روپے اضافہ سے 37، پیاز 3روپے اضافہ سے 24 روپے کلو ہو گئی جب کہ لہسن برنائی5روپے کی کمی سے 70، لہسن چائنہ10 روپے کی کمی سے 110، ادرک تھائی لینڈ4 روپے کی کمی سے 100، مونگرے 5روپے کی کمی سے 40، پالک 2 روپے کی کمی سے 10، ٹینڈے دیسی10 روپے کی کمی سے 100، بندگوبھی ایک روپیہ کمی سے 14، گھیاکدو15 روپے کمی سے 35، سبزمرچ13 روپے کمی سے 55، شملہ2 روپے کمی سے 20، بھنڈی10 روپے کمی سے 110 روپے کلو ہو گئی۔ پھلوں میں سیب امری10 روپے کمی سے 95، خربوزہ گول 5 روپے کمی سے 115، اتار بدانہ 12 روپے کمی سے 300، بیر 8 روپے کمی سے 40، سٹابری سپیشل 10 روپے کمی سے 80 اور سٹابری دوم 20 روپے کمی سے50 روپے کلو ہو گئی جب کہ خربوزہ (بڑا)15 روپے اضافہ سے 40، کیلا10 روپے اضافہ سے 75 روپے درجن، کیلا(دوم) 10 روپے اضافہ سے 45 روپے درجن، مالٹا شکری 5روپے اضافہ سے 140، چیکو5 روپے اضافہ سے 100 روپے کلو ہو گیا۔ باقی پھلوں کی قیمتیں برقرار رہیں۔