شاہدرہ میں قسطوں کی آڑ میں سود کا دھندہ عروج پر‘ شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور ملحقہ علاقوں میں قسطوں کی آڑ میں سود کا دھندہ عروج پر بااثر افراد گھروں کی رجسٹریاں چیک بکوں پر سائن کروا کر شہریوں کو کنگال کرنے لگے۔ سود خور مافیا نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اعلیٰ حکام فوری طور پر سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔