اڈا دانڑیں: مقروض باپ نے 13 سالہ بیٹی 60 سالہ زمیندار سے بیاہ دی
اڈا دانڑیں (نامہ نگار )ادھار پر لی گء رقم واپس نہ کر سکنے پر مجبور مقروض نے اپنی بیٹی کا سودا کردیا اپنی 13 سالہ کنواری بیٹی کی 60 سالہ زمیندار سے شادی کردی اہل علاقہ میں افسوس کی لہر دوڑ گء ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ مبینہ تفصیل کے مطابق اڈا دانڑیں کے نواحی علاقہ موضع مسہ سندیلہ کا رہائشی اللہ راضی ولد غلام حسین موہانہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا تھا اچانک وہ کسی معاملے میں سعودی عرب میں گرفتار ہوگیا اس کے والد غلام حسین نے 60 سالہ زمیندار سکندر ولد غلام حسین سے بیٹے کو چھڑانے کے لئے 6 لاکھ کا قرض لیا جو مقرہ مدت میں ادا نہ کرسکا بالا آخر زمیندار نے شرط عائد کردی کہ یا تو قرض کی رقم واپس کرو یا اس کے لئے بیٹی کا رشتہ دو مجبوراً غلام حسین موہانہ اپنی تیرا سالہ بیٹی کی شادی 60 سالہ زمیندار سے کردی جس کے بیٹے بھی شادی شدہ ہیں لوگوں نے کم سن بچی کی بوڑھے زمیندار سے زبردستی شادی کرانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لیکر زمیندار نکاح خواں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔