پارٹی میں جو ہورہا افسوسناک‘ کوشش ہے مزید دھڑے بندی نہ ہو: فاروق ستار
لاہور(آن لائن)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر جو کچھ ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے اور اب کوشش ہے کہ مزید دھڑے بازی نہ ہو۔لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا میری کوشش ہے پارٹی میں مزید دھڑ ے بازی نہ ہو، جلد کوئی ایسا فارمولا طے کرلیں گے کہ اتحاد قائم رکھ سکیں ۔تاہم کارکنوں کی اچھی بات ہے کہ ان میں تقسیم نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا جیسے جیسے ہم الیکشن میں جائیں گے پارٹی کے مسائل کم ہوں گے۔ حکومت ختم ہونے میں مہینہ رہ گیا اور اگر کوئی پتنگ کٹ بھی جائے تو کوئی فائدہ نہیں۔فاروق ستار نے کہا پنجاب میں انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔اپنے کارکنان میں سے بھی امیدوار ڈھونڈیں گے۔