پاکستان کے ساتھ بات چیت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، یہاں تبدیلی کی ضرورت ہے: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے جاری بات چیت سے پیچھے نہیں ہٹ رہا ہے۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا امریکہ پاکستان سے بہت مخلصانہ انداز میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کالعدم اور فلاحی اداروں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ نان سٹیٹ ایکٹرز کے خلاف پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاک فوج سربراہ کے مثبت بیانات پرعمل بھی ایک چیلنج ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا مستقل پاکستان میں مصروف عمل ہیں کیونکہ ہم یہاں تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔