کراچی میں اتوار کوبھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ شہری بلبلا اٹھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی لوڈشیڈنگ کے باعث شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ مختلف علاقوں میں صبح سے رات تک تین سے چار بار بجلی جاتی ہے۔ لیاری‘ گلستان جوہر ‘ اورنگی‘ نارتھ کراچی‘ لانڈھی‘ شاہ فیصل کالونی‘ لیاقت آباد‘ ناظم آباد‘ بلدیہ ٹائون‘ فیرئیر کالونی زیادہ متاثر ہے۔ چھٹی کا دن ہونے کے باوجود اتوار کو بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ ملیر کے باشندوں نے بتایاکہ دو گھنٹے بجلی آتی ہے اورتین گھنٹے نہیں آتی۔ ملیر میں رات کو 2 بجے بھی بجلی چلی جاتی ہے۔ ملیر سعود آباد میں 24 گھنٹوں میں 10 گھنٹے آتی ہے۔ کراچی کے 64 فیصد علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا گیا لیکن اب پورے کراچی میں بلا امتیاز لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
کراچی لوڈشیڈنگ