لکی مین ایف سی کو غیر معینہ مدت معطل کرنے کے ساتھ جرمانہ عائد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی ایف اے ایسٹ کے کلب لکی مین ایف سی کو غیر معینہ مدت معطل کرنے کے ساتھ ان پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا کیا گیا کہ ریحان ولد ظہور احمد جو کہ بلوچ یونین فٹبا ل کلب ملیر سے رجسٹرڈ ہے۔ لیکن لکی مین فٹبال کلب ایسٹ کے ذمہ داران نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے مذکورہ پلیئر کو اپنے کلب میں غیر قانونی رجسٹرڈ کرایا۔