ایم کیو ایم کے وائٹ پیپرکا مقصدصرف نفرت پھیلانا ہے مراد علی شاہ

کراچی (و قائع نگار) وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم او رپی ایس پی کو متحدہ قائد کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ دونوں پارٹیاں متحدہ قائد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ لعل شہباز قلندر کے عرس پر سیکیورٹی سخت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں ۔آصف علی زرداری کے دوستوں کی گمشدگی کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ اے ڈی خواجہ کے معاملے کو بلا وجہ بڑا ایشو بنایا گیا حالانکہ افسروں کے تبادلے ہوتے رہتے ہیں کوئی بڑی بات نہیں ۔ ایم کیو ایم کا وائٹ پیپرکا مقصدصرف نفرت پھیلانا ہے۔ او روہ اپنے قائد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
مرادعلی شاہ