آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ صرف تیس منٹ میں ہی فروخت ہوگئے۔
انگلینڈ میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی دوہزارہ تیرہ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہونگی، دونوں روایتی حریف پندرہ جون کو ایجبسٹن کے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سٹیو ایل ورتھی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین مقابلے کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیلئے پیش کئے جانے کے تیس منٹ کے اندر ہی فروخت ہوگئے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرکٹ شائقین میچ میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹوں کی تین کیٹگریز رکھی گئیں ہیں جن کی قیمت بیس سے لیکر ساٹھ برطانوی پاؤنڈ تک ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ چھ جون کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔