وفاقی دارالحکومت میں میں آج صبح ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا . آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں پر جبکہ اسلام آباد سمیت وسطی اور بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان مین چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اور اس دوران زیریں خیبرپختونخوا میں چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گندم اور کپاس کی کاشت کے علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس لئے کاشتکار حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ سندھ شمالی پنجاب، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں سڑسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، مری آٹھ، بہاولپور انیس، لاہور بیس، کراچی تئیس، ٹھٹھہ بیس، قلات چھ، گلگت دس اور سکردو میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔