مثالی معاشرہ کی تشکیل میں ماﺅں کا کردار نہایت اہم ہے:ڈاکٹر رفیق
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن ووائس چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کیلئے خواتین کاکرداربہت اہمیت رکھتا ہے،انہی کی آغوش میں قوم سازرہنما پرورش پاتے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ہم خواتین کی تعمیروترقی پر ہمہ تن توجہ کریں ۔خواتین کا بھی فرض ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں پارٹی وابستگی سے بالاترہوکر اہل ،ایماندار اورمحب وطن افراد کووٹ دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہورلیڈیزکلب کی75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر لاہورلیڈیز کلب کی صدر تسلیم بشیر،بیگم ثریا کے ایچ خورشید،بیگم مسرت رفیق احمد سمیت کلب ممبران کی بڑی تعدادموجود تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ کسی بھی قوم وملک میں آگے بڑھنے کی صلاحیت کیلئے ضروری ہے کہ وہ قدرتی وسائل سے مالامال ہو‘اس کی افرادی قوت ذہین ہو،اپنا ایک نظریہ رکھتے ہوں،منظم ہوں اورقربانی دے کر سرمایہ کاری کرسکیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں۔ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل میں ماﺅں کا کردارنہایت اہم ہے لہٰذا مائیں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرقوم کا ایک نظریہ ہوتا ہے جس پر وہ فخرکرتے ہیں ۔امریکی American way of life پر بڑا فخرکرتے ہیں ‘ انگریز اپنی برطانوی روایات پر فخر کرتے ہیںجبکہ جرمن والوں کو اپنی جدید ٹیکنالوجی پر ناز ہے۔اسی طرح تمام اقوام نے اپنے لیے فخر کی باتیں رکھی ہوئی ہیں۔ہماری آئیڈیالوجی بھی بڑی زبردست ہے کیونکہ یہ انسانوں کی تعمیر کر کے تسخیر کائنات کا سبق دیتی ہے۔ اس موقع پر تسلیم بشیر نے لاہورلیڈیزکلب کے قیام کے پس منظر اوراس کے اغراض ومقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا۔بعدازاں پروفیسرڈاکٹررفیق احمد نے کلب کی دیگر ممبران کے ہمراہ لاہورلیڈیز کلب کے قیام کی75ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔