الیکشن کے دوران ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی:ڈی سی او رضوان محبوب
لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور رضوان محبوب نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامےہ کی سب سے پہلی ترجےح صاف شفاف الےکشن کا انعقاد کروانا ہے اور ضلعی انتطامےہ اپنی الےکشن کی ذمہ دارےوں کو بخوبی اور احسن طرےقے سے سرانجام دے گی۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مےں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامےہ کے افسران میاں عبدالوحید ،طارق زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے تمام افسران الےکشن کمشن کی جانب سے بنائے گئے الےکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروائےں اور اس مےں کسی قسم کی کوتاہی ےا غفلت برداشت نہےں کی جائے گی۔ الیکشن کے حوالے سے کسی افسر کو کسی سیاسی پارٹی سے تعاون کی اجازت نہیں دیں گے۔ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی۔رضوان محبوب نے مزےد کہا کہ الےکشن کی تےارےوں کی وجہ سے ڈےنگی ، پولےو، خسرہ ، ملےرےا اور دےگر کام متاثر نہیں ہوں گے بلکہ ڈےنگی اور پولےو کی مہم کو الےکشن کی تےارےوں کے ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اےک تارےخی شہر ہے جس کی 2000ہزار سال پرانی تاریخ ہے اس تاریخی ورثے کو آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ کریں گے اور تارےخی عمارتوں اور لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلئے بھی تمام تر اقدامات کئے جائےں گے۔انہوں نے کہا کہ بسنت کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف کاروائی ہوگی اور صرف قانون و ضابطے کے مطابق کام ہو گا۔