مردوں کو عورتوں پر فضیلت حاصل ہے منشور میں کوئی ایسی بات نہیں جو قرآن کے منافی ہو: چودھری شجاعت
لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے مردوں کو عورتوں پر فضیلت حاصل ہے، قرآن شریف میں واضح کہا گیا ہے کہ عورتوں کے مقابلے میں مردوں کا درجہ زیادہ ہے۔ ق لیگ کے منشور میں کوئی ایسی بات نہیں کی گئی جو قرآن کے منافی ہو، یہ کہنا عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں اس کا مطلب ہے تعلیم کے شعبہ میں عورتوں کو مردوں کے برابر مواقع فراہم کرنا تاکہ وہ مردوں کے برابر تعلیم حاصل کر سکیں اور تعلیم کے ساتھ وہ اپنے حقوق کی حفاظت بھی کر سکیں۔