شادی سے انکار پر بہن کے سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا: ملزم گرفتار
لاہور+چھانگا مانگا (اپنے نمائندے سے+نامہ نگار ) جائیداد کے تنازعہ اور شادی سے انکارپر لاہور اور چھانگا مانگا میں 2بھائیوں نے 2 بہنوں کو قتل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ خانیوال کا حافظ عمر انفٹری روڈ پر آرمی ڈپو میں کام کرتا تھا۔ حافظ عمر چاہتا تھا کہ اس کی بہن خالدہ تایا کے بیٹے سے شادی کرے جس پر گزشتہ روز ملزم کا اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا اور اس نے طیش میں آ کر انکار کرنے پر خالدہ کے سر پر ڈنڈوں سے وار کر کے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا دریں اثناء چھانگا مانگا کے نواحی گاﺅں واں کھارا کی سلمیٰ بی بی طلاق لینے کے بعد اپنے بھائیوں کے پاس رہائش پذیر تھی اراضی کے تنازعہ پر محمد جاوید، محمد ادریس، اختر عباس اور لیاقت علی نے سلمیٰ بی بی کو رات کے وقت گھر سے اغوا کیا اور نہر بی ایل لنک میں پھینک دیا۔ مقتولہ کی بیٹی خالدہ بی بی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تاحال نعش برآمد نہ ہو سکی۔