انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جکارتہ پولیس چیف نے بتایاکہ جکارتہ کے قریب واقع تانگیرانگ جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک ہوئے، جبکہ 8 افراد شدید زخمی اور 72 معمولی زخمی ہوئے ۔جیل میں لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیل میں آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی،واضح رہے کہ آگ سے متاثرہ جیل کے 40 قیدیوں کی گنجائش والے بلاک میں 120 قیدی رکھے گئے تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024